Today's date, day and sunrise/sunset time
آج کی تاریخ دن اور سورج طلوع غروب کا ٹائم |
---|
آج اگست کی چار تاریخ تھی اور سوموار کا دن تھا ۔ آج کا ٹمپریچر ہمارے گاؤں میں تقریباً 45 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ۔ آج سورج 5:30 پر طلوع ہوا اور 7:09 پر غروب ہوا ۔ اس طرح دن کا دورانیہ آج 13 گھنٹے اور 39 منٹ تھا ۔ گرمیوں میں وقت نہانے کو دل کرتا ہے
Fajr prayer, children's bath and morning breakfast
فجر کی نماز بچوں کا نہانہ اور صبح کا ناشتہ |
---|
دن کا آغاز صبح کی نماز سے کیا جب میں جاگی تو اس وقت پانچ بج گے تھے میں نے جلدی سے وضو کیا اور نماز فجر ادا کی پھر میں نے ایک گلاس ٹھنڈے پانی کا پیا پھر میں نے قرآن مجید کی چند آیات تلاوت کیں ۔ اتنے میں سورج بھی طلوع ہونے لگا اور میں نے بچوں کو جگایا کیونکہ گرمیوں کے مہینے میں ہم سب باہر صحن میں سوتے ہیں صحن میں دھوپ بہت تیز لگتی ہے اس لیے میں نے بچوں کو جگایا اور بچوں کو صبح سویرے نہانے کیلئے پانی کی موٹر پمپ چلا دیا بچے نہانے لگ گے اور میں کچن میں ناشتہ بنانے کیلئے چلی گی ۔ میں نے جلدی سے ناشتہ پکایا ناشتے میں ہم اکثر پراٹھے بناتے جو بجے دہی کے ساتھ کھاتے ہیں اور چائے تو میں اپنے لیے بناتی ہوں ۔ بچے بھی فریش تھے نہانے کے بعد اور میں نے بھی ناشتہ پکا لیا تھا ۔ پھر بچوں کے ساتھ مل کر درختوں کی چھاؤں میں بیٹھ کر صبح کا ناشتہ کھایا
Household chores and a mother's plea
گھر کے کاموں میں مصرفیات اور ایک ماں کی التجاء |
---|
ناشتے کے بعد میں بھی گھر کے کاموں میں مصروف ہو گی اور بچے بھی کھلنے لگ گے کیونکہ گرمیوں کی وجہ سے حکومت نے سکولوں کی چھٹیاں کی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے بچے گھر پر ہوتے ہیں لیکن بچے گھر میں بہت زیادہ تنگ کرتے ہیں سکول میں بجے سکون کے ساتھ رہتے ہیں ۔ حکومت کی طرف سے بچوں کو تین مہینوں کی چھٹیاں ملی ہوئی ہیں جو 14 اگست کو ختم ہو جائیں گی ۔ بچے صبح 9 بجے قرآن مجید پڑھنے کیلئے مسجد میں بھی جاتے ہیں قاری صاحب قرآن مجید پڑھانے کیلئے آتا ہے ۔ میں نے گھر کاموں میں سے سب سے پہلے گھر کے صحن میں جھاڑو لگایا کیونکہ پھر دھوپ بہت تیز ہو جاتی ہے ۔ پھر میں نے گھر کے تمام برتنوں کو اچھی طرح دھویا ۔ پھر میں نے بچوں کے کپڑے دھوئے ۔ گھر میں اتنے کام ہوتے ہیں اس کے باعث میں رات کے وقت نو بجے پوسٹ لکھتی ہوں ہر روز نہیں لکھ سکتی کیونکہ تھکی ہوئی ہوتی ہوں اور بچوں کے ساتھ سو جاتی ہوں لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ پوسٹ ضرور لگاؤں ۔ آپ ہم جیسی گھریلو عورتوں کی پوسٹوں پر اپنا اظہارِ خیال ضرور دیا کریں بہت محنت کے ساتھ پوسٹ بنا کے لگاتی ہوں ۔ گاؤں میں عورتوں کے بے شمار کام ہوتے ہیں میں سب کا ذکر یہاں پر نہیں کرتی ۔ اپنے دل کی داستاں بھی نہیں لکھتی ۔ مہربانی کر کے میری پوسٹوں کی حوصلہ افزائی کیا کریں ۔ میری کوئی غلطی ہوا کرے تو مہربانی کر کے معاف کر دیا کریں بہت جلدی میں پوسٹ لکھتی ہوں کیونکہ میری چھوٹی بیٹی میرے بازوؤں پر سو رہی ہوتی ہے
This report was published via Actifit app (Android | iOS). Check out the original version here on actifit.io
Height165 cm | ![]() | Weight65 kg | ![]() | Body Fat45 % | ![]() |
Waistcm | ![]() | Thighscm | ![]() | Chest32 cm | ![]() |